ہٹ ایف ایم ۱۰۲ پوٹھوار گوجر خان (ضلع راولپنڈی) میں 102.0 میگاہرٹز پر نشر ہونے والا مقامی کمرشل ریڈیو اسٹیشن ہے۔ یہاں اردو اور پوٹھوہاری زبان میں موسیقی، تفریحی پروگرام، مقامی خبریں اور پوٹھوہار کی ثقافت سے متعلق نشریات پیش کی جاتی ہیں، اور یہ نشریات راولپنڈی، اسلام آباد اور چکوال کے علاقے تک بھی سنی جاتی ہیں۔